موجودہ صورتحال
ہوا کا کم دباؤ شمال مشرقی بلوچستان پر موجود ہے۔ ملک کے بالائی حصوں میں کمزور مون سون ہوائیں داخل ہو رہی ہیں۔
پیر
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع۔ تاہم رات میں شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔

منگل
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور خطۂ پوٹھوہار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش( ملی میٹر ) : پنجاب: قصور 21، نارووال 15، لاہور (ایئرپورٹ 07، سٹی 03)، خیبر پختونخوا: کاکول میں 08ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئ۔
گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : دادو، سبی 43، خیرپور، بھکر اور سکھر 41میں ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *