جسے اللہ بچائے اسے کون مار سکتا ہے باپ کی دعائیں، بیٹے کی زندگی اور ریسکیو جوانوں کی بے مثال ہمت 35 فٹ گہرے کنویں میں ملبے تلے دبے دو جوان اوپر ایک باپ بے بسی سے آسمان کی طرف دیکھ رہا تھا اور نیچے ریسکیو جوان موت سے لڑ رہے تھے۔ سات گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد جوان کو زندہ باہر نکال لیا باپ نے بیٹے کو سینے سے لگایا اور پھر جذبات سے مغلوب ہو کر ڈسٹرکٹ انچارج ریسکیو ظفر اقبال کو گلے لگا لیا۔ اس ایک گلے میں ایک باپ کی خوشی، شکرگزاری اور بے شمار دعائیں سمٹ آئی تھیں۔
ریسکیو 1122 کے بہادر جوانوں کو سلام
