ڈیرہ غازی خان: بارڈر ملٹری پولیس نے بلوچستان اور پنجاب کی سرحدی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر منشیات کی بڑی کھیپ پنجاب منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کمانڈنٹ امیر تیمور خان کی نگرانی میں عمل میں آئی، جبکہ ایس ایچ او بواٹہ اشفاق احمد لغاری، نائب دفعدار سجاد لغاری اور دیگر اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا۔
حکام کے مطابق بلوچستان کے علاقے لورالائی سے پنجاب جانے والی ایک مشتبہ گاڑی کو بواٹہ چیک پوسٹ پر روکا گیا۔ تلاشی کے دوران گاڑی میں بنائے گئے خفیہ خانوں سے بڑی مقدار میں آئس (کرسٹل میتھ) برآمد ہوئی، جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔
کارروائی کے دوران ایک مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کیا گیا، جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کا تعلق پشاور سے ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ بواٹہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ اس سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس سے منسلک مبینہ نیٹ ورک اور دیگر افراد تک بھی رسائی حاصل کی جا سکے۔
بارڈر ملٹری پولیس کے مطابق اسی کارروائی میں غیر قانونی طور پر منتقل کی جانے والی مختلف اشیاء، جن میں غیر قانونی سگریٹ، چھالیہ، گٹکا اور دیگر سامان شامل ہے، بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقوں میں منشیات اور دیگر غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے نگرانی مزید سخت کی جا رہی ہے، جبکہ ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ کامیاب کارروائی پر آپریشن میں شریک افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔