میلسی مضر صحت گوشت بیچنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، فوڈ سیفٹی ٹیم نے قصائیوں والی گلی کرم پور میں سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ مارا۔
اڑھائی من مضر صحت گوشت تلف کر دیا گیا، سلاٹر ہاؤس مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
گوشت کی حالت انتہائی خراب، بدبودار اور رنگت میں تبدیلی پائی گئی۔ ویٹرنری ڈاکٹر کے مطابق گوشت انسانی صحت کے لیے نقصان دہ پایا گیا۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی زاہد پرویز وڑائچ کا کہنا تھا کہ شہریوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں
