انڈس پبلک سوشل فورم نواب شاہ کی جانب سے دریائے سندھ میں کشتی اور جزیرے پر شاندار ثقافتی تقریب منعقد کی گئی، جس میں نوجوانوں نے ثقافتی لباس پہن کر قومی گیتوں پر رقص کیا۔ صوفی فنکاروں، شاعروں اور سگھڑوں نے اپنے کلام کے ذریعے سندھ اور دریائے سندھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جبکہ پہلوانوں نے ملاکھڑے کے دلچسپ مقابلے پیش کیے تقریب سے محمد بچل کیریو، نثار احمد کیریو ، مجید عباسی اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے سندھ کی ثقافت، اتحاد اور تاریخی شناخت کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے سروان سردار عبدالستار کیروں نے سندھ کی تقسیم کے حوالے سے شدید مذمت کی ہے ہمارے سروان سردار عبدالستار کیرو نے سندھ کی تقسیم کے حوالے سے شدید مذمت کی ہے اور 6 دسمبر کا ثقافتی دن بھرپور جوش و جذبے سے منانے کی بھی ہدایت کی ہے تقریب میں صوفی گلوکاروں، شاعروں اور ملاکھڑے کے پہلوانوں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *