گھوٹکی عادلپور میں دن دہاڑے موٹر سائیکل چھیننے کا واقعہ

گھوٹکی: عادلپور تھانے کی حدود میں گاؤں ماکن قاضی کے قریب منگریا مارکیٹ کے مقام پر مبینہ مسلح ملزمان نے محنت کش عاشق علی قاضی سے موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہوگئے۔

متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل ہی اس کے روزگار کا واحد ذریعہ تھی، علاقے میں وارداتوں میں اضافے کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

متاثرہ شخص اور علاقہ مکینوں نے ایس ایس پی گھوٹکی سے مطالبہ کیا ہے کہ چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کروا کر ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *