کوہاٹ میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی حیدر زمان خان کی نمازِ جنازہ آبائی گاؤں تالاش میں ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

کوہاٹ دھماکے میں شہید ہونے والے لوئر دیر پولیس کے بہادر ڈی ایس پی حیدر زمان خان کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں تالاش میں ادا کر دی گئی۔

نمازِ جنازہ میں آر پی او ملاکنڈ زاہد نواز مروت، ڈپٹی کمشنر لوئر دیر، ایس پی انویسٹی گیشن، ایس پی آپریشنز، پولیس افسران و اہلکاروں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر لوئر دیر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید ڈی ایس پی کو سلامی پیش کی، جبکہ آر پی او ملاکنڈ زاہد نواز مروت، ڈپٹی کمشنر لوئر دیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شہید کے جسدِ خاکی پر پھولوں کے گلدستے رکھ کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

بعد ازاں شہید ڈی ایس پی حیدر زمان خان کو ان کے آبائی گاؤں تالاش میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

شہید ڈی ایس پی حیدر زمان خان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی شہادت نے پولیس فورس اور علاقے کے عوام کو غمزدہ کر دیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *