ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے ایڈوانس ویٹرنری ہسپتال میں جدید آپریشن تھیٹر اور ایکسرے روم کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں ایم پی اے نسرین ریاض گجر، سابق ایم پی اے چوہدری عمر جعفر سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ جدید سہولیات سے جانوروں کی تشخیص، علاج اور جراحی کے عمل میں بہتری آئے گی۔

رحیم یار خان: ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے ایڈوانس ویٹرنری ہسپتال میں جدید آپریشن تھیٹر اور ایکسرے روم کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ایم پی اے نسرین ریاض گجر، سابق ایم پی اے چوہدری عمر جعفر اور دیگر متعلقہ شخصیات بھی موجود تھیں۔ ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کا کہنا تھا کہ جدید آپریشن تھیٹر اور ایکسرے روم کے قیام سے جانوروں کی بروقت تشخیص، بہتر علاج اور جراحی کی سہولیات میسر آئیں گی جبکہ مویشی پال حضرات کو اپنے ہی ضلع میں معیاری ویٹرنری سہولیات فراہم ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند مویشی دیہی معیشت اور کسانوں کی خوشحالی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں اور مویشی پال حضرات کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ایم پی اے نسرین ریاض گجر نے کہا کہ ان سہولیات سے مویشی پال حضرات کو فائدہ پہنچے گا جبکہ سابق ایم پی اے چوہدری عمر جعفر کا کہنا تھا کہ لائیوسٹاک کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور طبی سہولیات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اے ڈی لائیوسٹاک ڈاکٹر محمد اسماعیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور صوبائی وزیر لائیوسٹاک و زراعت سید عاشق حسین کرمانی کی خصوصی کاوشوں سے مویشی پال حضرات کی فلاح و بہبود اور شعبہ لائیوسٹاک کی ترقی کے لیے جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *