کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ جمالی پل پر شہریوں کے تحفظ اور اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے لیے پولیس کی جانب سے اہم اقدام کیا گیا ہے، جہاں شہید شاہ زمان پولیس چوکی کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس پی ایسٹ کے احکامات پر قائم اس پولیس چوکی کی کمان سب انسپکٹر سید تراب علی شاہ نے سنبھال رکھی ہے۔
پولیس کے مطابق چوکی فعال ہونے کے بعد علاقے میں مسلسل پٹرولنگ اور مشکوک افراد کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام میں بہتری آئی ہے۔
علاقہ مکینوں اور جمالی پل سے گزرنے والے مسافروں نے پولیس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی مستقل موجودگی سے علاقے میں تحفظ کا احساس بڑھا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *