ڈی پی او توقیر محمد نعیم کی میڈیا نمائندگان کے وفد سے ملاقات، سنگین جرائم میں نمایاں کمی پر بریفنگ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرتوقیر محمد نعیم نے میڈیا نمائندگان کے وفد سے ملاقات کی اور انہیں ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور جرائم پر قابو پانے کے لیے اختیار کی گئی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کی مناسب حکمت عملی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیوں اور کریک ڈاؤن کے نتیجہ میں رواں سال جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔
سالانہ کارکردگی
رواں سال 2026 میں 2025 کے مقابلے میں راہزنی کی وارداتوں میں 55 فیصد، ڈکیتی میں 44 فیصد، گاڑی چوری میں 42 فیصد اور گاڑی چھیننے کی وارداتوں میں 40 فیصد کمی ہوئی۔ اسی طرح اقدامِ قتل اور سنیچنگ و جھپٹا کے مقدمات میں 29، 29 فیصد، نقب زنی میں 20 فیصد، مویشی چوری میں 13 فیصد جبکہ قتل کے مقدمات میں 7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
منظم کریمنل گینگز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نےسال 2026 میں 134 گینگز کے 3,263 ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے 32 کروڑ 84 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا۔
معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے رواں سال منشیات کے 1,033 مقدمات درج کیے گئے اور مجموعی طور پر 66 من منشیات برآمد کی گئی، جس میں 55 کلو آئس، 248 کلو چرس، 7 کلو ہیروئن اور 2,340 کلو پوست شامل ہے۔
بدمعاشی اور اسلحہ کلچر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 1,494 مقدمات درج کیے گئے، جن میں 89 کلاشنکوفیں، 122 رائفلیں، 215 بندوقیں، 1,068 پستول اور 42 ہزار سے زائد گولیاں برآمد ہوئیں۔ اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 4,387 اشتہاریوں کو گرفتار کر کے جیل بھجوایا گیا۔ جن میں قتل، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 610 مجرمان اشتہاری شامل ہیں۔
گزشتہ تین ماہ کی کارکردگی
گزشتہ تین ماہ کے دوران وہیکل چوری کی وارداتوں میں 27 فیصد، نقب زنی میں 20 فیصد اور مویشی چوری میں 19 فیصد کمی ہوئی۔ اس عرصہ کے دوران میں 26 گینگز کے 585 ملزمان کو گرفتار کر کے 462 مقدمات ٹریس کیے اور ان ملزمان کے قبضے سے 10 کروڑ 79 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد ہوا۔
منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں میں 361 مقدمات درج کر جے 370 ملزمان گرفتار کیا گیا جن سے 24 کلو آئس، 1.280 کلو ہیروئن، 96 کلو چرس اور 6 ہزار لیٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی۔ بدمعاشی اور اسلحہ کلچر کے خاتمہ کے لیے کاروائی کرتے ہوئے 482 مقدمات درج کرکے 485 ملزمان کو گرفتارکیا جن سے 43 کلاشنکوفیں، 58 رائفلیں، 80 بندوقیں، 436 پستول اور 40 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کی گئیں۔ اس عرصہ کے دوران کے دوران 1182 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا گیاجن میں قتل، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 113 مجرمان اشتہاری شامل ہیں۔
اس موقع پر ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور قانون کی بالادستی کا قیام سرگودھا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ان کے مطابق جرائم کی شرح میں نمایاں کمی پولیس ٹیم کی انتھک محنت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عوام کے اعتماد کا نتیجہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف “زیرو ٹالرنس” پالیسی کے تحت بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی اور جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی نکیل ڈالی جائے تاکہ ضلع سرگودھا کو امن و امان کا گہوارہ بنایا جا سکے
