معروف فلاحی ادارے الخیر ٹرسٹ کے تحت یونائیٹڈمیڈیکل فاؤنڈیشن کےتعاون سےگلبرگ جم خانہ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کوالیفائیڈ ڈاکٹرز نے سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا۔ کیمپ میں خواتین، بچوں اور گلا، ناک، کان کے مریضوں کامعائنہ کرکے انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ اس کے علاوہ شائقین و مریضوں کے لیے بلڈ پریشر اور شوگر ٹیسٹ کے بھی باقاعدہ انتظامات کیے گئے تھے۔ الخیر ٹرسٹ کے چیئرمین محمد طاہر انصاری نےمیڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الخیر ٹرسٹ کی مسلسل کوشش ہے کہ کراچی کے تمام علاقوں میں اس نوعیت کے فری میڈیکل کیمپس منعقد کیے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے مچھر کالونی میں کامیاب کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا اور اب ضلع وسطی میں یہ خدمت انجام دی جا رہی ہے، جبکہ اس دائرہ کار کو پورے شہر تک پھیلایا جائے گا۔
محمد طاہر انصاری نے مزید کہا کہ ٹرسٹ کی جانب سے خصوصاً مستحق اور محروم علاقوں کو ترجیح دی جائے گی تاکہ جو افراد گرانی کے اس دور میں علاج معالجے اور ادویات کی سہولت سے محروم ہیں، وہ اس سے مستفید ہو سکیں۔ الخیر ٹرسٹ ہر ممکن سطح پر متاثرین اور ضرورت مندوں کی مدد و معاونت جاری رکھے گا انہوں نےکہاکہ الخیرٹرسٹ گزشتہ تین چارسال سےتسلسل کےساتھ شہرکےمختلف پسماندہ علاقوں میں آئی کیمپ کاانعقاد بھی کررہاہےجس میں مستحق مریضوں کےفری آپریشن اورلینس لگائےجاتےہیں جس سےاب تک سیکڑوں افراد استفادہ کرچکےہیں میڈیکل کیمپ کی نگرانی الخیر ٹرسٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ڈائیریکٹرڈاکٹرموسی نےکی جبکہ ڈاکٹرعبیدالرحمن اوردیگر بھی موجودتھے
