کراچی : ڈائمنڈ ایسوسی ایٹس سچل گوٹھ کراچی کے دفتر میں معزز شخصیات کی ایک نشست کا انعقاد ہوا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی

اس موقع پر محترم جناب ہارون راجپر ، فہیم احمد بھٹو ، محترم مولا بخش مہر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل PS-98 کے صدر اور حاجن علی چنو سمیت متعدد معزز دوستوں نے دفتر تشریف لا کر ملاقات کی۔ملاقات کے دوران تمام احباب کے درمیان محبت، خلوص، بھائی چارے اور اپنائیت سے بھرپور خوشگوار گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار خیالات کا تبادلہ کیا اور باہمی احترام، دوستی اور سماجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر سیاسی سماجی رہنما عزیز اللہ بھٹو کی جانب سے تمام معزز مہمانوں کی آمد پر دلی تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایسی محبت بھری ملاقاتیں نہ صرف پرانے رشتوں کو مضبوط بناتی ہیں بلکہ دوستی، بھائی چارے اور اخوت کے جذبات کو بھی فروغ دیتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *