دوسو 80 کلوگرام غیر قانونی اور مضر صحت گوشت تلف، مقدمہ درج!ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کا ایکشن۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور محکمہ لائیو اسٹاک نے 55/SP سوسل چوک پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 280 کلوگرام غیر قانونی اور انسانی استعمال کے لیے غیر معیاری گوشت ضبط کر کے تلف کر دیا اور ملوث عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ انسانی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور غیر قانونی گوشت کی فروخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا
