تحصیل جھنگ کی یونین کونسل پبروالا مسائل کا گڑھ بن گئی، یونین کونسل کے دیہات بنیادی سہولیات سے محروم، نکاسی آب کا نظام درہم برہم، گندگی کے ڈھیر، پینے کے صاف پانی کا فقدان، ٹوٹی پھوٹی گلیاں ستھرا پنجاب پر سوالات

ضلع جھنگ کی تحصیل جھنگ کی یونین کونسل پبروالا میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی، صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال اور ترقیاتی کاموں کے فقدان کے خلاف علاقہ مکینوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا رہائشیوں کے مطابق نالے میں جمع گندے پانی سے تعفن اٹھتا ہے، مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہورہا ہے اور مختلف بیماریوں کے پھیلنے کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔ مچھروں کی افزائش سے بچوں، بزرگوں میں ملیریا کی شکائیت پائی جارہی ہیں رہائشیوں کا کہنا تھا کہ یونین کونسل پبروالا کے عوام بھی دیگر علاقوں کی طرح بنیادی سہولیات کے حق دار ہیں۔ علاقہ مکینوں نے مزید مطالبہ کیا کہ یونین کونسل کے تمام دیہات میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی مہم شروع کی جائے، گندے پانی کی نکاسی کا مستقل انتظام کیا جائے، پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ٹوٹی پھوٹی گلیوں کی تعمیر و مرمت کی جائے علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ یونین کونسل پبروالا کو مزید نظرانداز کرنے کے بجائے عملی اقدامات کیے جائیں، تاکہ دیہی آبادیوں کے رہائشی بھی صاف ستھرے ماحول، پینے کے صاف پانی، بہتر راستوں اور دیگر بنیادی سہولیات سے مستفید ہوسکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *