جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس 2026 کے داخلوں کے لیے میرٹ کی بنیاد پر نشستوں کی الاٹمنٹ کا آخری مرحلہ جاری ہے۔

دو روزہ الاٹمنٹ کے عمل میں جے ایس ایم یو، ڈاؤ یونیورسٹی، کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری کی نشستیں شامل ہیں۔

میرٹ کم چوائس نظام کے تحت امیدواروں کے میرٹ نمبر اور ان کی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے نشستیں الاٹ کی جا رہی ہیں۔

میرٹ لسٹ میں پہلے سے 469 ویں نمبر تک کے امیدواروں کو 7 نومبر کو نشستیں الاٹ کی گئیں، جبکہ 470 اور اس کے بعد کے رینک والے امیدواروں کی الاٹمنٹ 8 نومبر کو جاری ہے۔

وائس چانسلر جے ایس ایم یو پروفیسر امجد سراج میمن کے مطابق اس پورے عمل میں میرٹ اور شفافیت کو بنیادی اہمیت دی جا رہی ہے۔

اتوار کو الاٹمنٹ کے لیے مقرر امیدواروں کو صبح 9 بجے اصل دستاویزات کے ساتھ سندھ میڈیکل کالج پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *