کراچی : گودھرا شیح انجمن کے صدر خالد حسن اور جنرل سیکرٹری صدیق لونی کی کاوشوں سے گودھرا رپورٹر کالونی نیو کراچی میں پارکوں کی تعمیر کا آغاز، علاقہ مکینوں کا بلاول بھٹو زرداری اور میئر کراچی سے اظہارِ تشکر

تفصیلات کے مطابق گودھرا شیخ مسلم انجمن کے صدر جناب حسن کرکر کی درخواست پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ کے سیکرٹری اطلاعات جناب شہریار بھگت کی شکریہ ادا کیا سے گودھرا کالونی، نیو کراچی میں پارکوں کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔پارکوں کی تعمیر کے آغاز پر اہلیانِ علاقہ اور گودھرا برادری نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی جناب بلاول بھٹو زرداری، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ کے سیکرٹری اطلاعات جناب شہریار بھگت، صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع وسطی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پارکوں کی تعمیر سے علاقے میں تفریحی سہولیات میسر آئیں گی اور بچوں، بزرگوں اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے لیے بہتر ماحول فراہم ہوگا۔اہلیانِ گودھرا کالونی نے امید ظاہر کی کہ علاقے میں عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ترقیاتی کاموں سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *