ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کا چوری شدہ اور چھینے گئے موبائل فونز کی خرید و فروخت اور آئی ایم ای آئی پیچنگ میں ملوث منظم نیٹ ورک کے خلاف بڑا ایکشن، 15 ملزمان گرفتار۔
چار تھانوں کی حدود میں بیک وقت ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے موبائل فونز کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب کر دیا گیا۔
خواجہ اجمیر نگری، نیو کراچی، تیموریہ اور گلبہار پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے اور نشاندہی پر 435 موبائل فونز، بشمول قیمتی آئی فونز، برآمد کر لیے گئے۔ پولیس نے آئی ایم ای آئی پیچنگ میں استعمال ہونے والے 05 کمپیوٹرز اور 07 جدید لیپ ٹاپس بھی قبضے میں لے لیے۔
تھانہ وار کارروائیاں:
تھانہ خواجہ اجمیر نگری: باڑا مارکیٹ سے 04 ملزمان گرفتار۔
تھانہ نیو کراچی: جیو موبائل مارکیٹ سے 04 ملزمان گرفتار۔
تھانہ تیموریہ: سرینہ موبائل مارکیٹ سے 03 ملزمان گرفتار۔
تھانہ گلبہار: کارروائی کے دوران 04 ملزمان گرفتار۔
برآمد شدہ موبائل فونز میں 37 آئی ایم ای آئی پیچ شدہ اور 09 چوری شدہ و چھینے گئے اینڈرائیڈ موبائل فونز بھی شامل ہیں۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان جدید سافٹ ویئر اور کمپیوٹرز کے ذریعے موبائل فونز کی ڈیجیٹل شناخت تبدیل کرنے، نان پی ٹی اے اور اقساط کی عدم ادائیگی پر بلاک ہونے والے موبائل فونز کی غیر قانونی پیچنگ اور چوری شدہ فونز کی شناخت چھپا کر فروخت کرنے میں ملوث تھے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ برآمد شدہ موبائل فونز کے اصل مالکان کا سراغ لگایا جا رہا ہے تاکہ تصدیق اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد فونز ان کے حوالے کیے جا سکیں۔
اسٹریٹ کرائم اور چوری شدہ موبائل فونز کی غیر قانونی خرید و فروخت کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *