سکرنڈ میں مبینہ تشدد کا شکار 18 سالہ امیر علی جلبانی دم توڑ گیا
سکرنڈ میں درگاہ پیر ذاکری کے قریب مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والا 18 سالہ امیر علی جلبانی نواب شاہ اسپتال میں ایک ہفتے تک زیرِ علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔
متوفی نے ہوش میں آنے کے بعد اپنے بیان میں مرتضیٰ ڈومکی، مصطفیٰ ڈومکی اور لقمان انڑ سمیت پانچ افراد پر تشدد کے الزامات عائد کیے تھے۔ واقعے کا این سی سکرنڈ تھانے میں درج کیا گیا تھا، جبکہ پولیس نے نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد رہا کردیا تھا۔۔ نوجوان کی ہلاکت کے بعد ورثا نے واقعے کا قتل کا مقدمہ درج کرکے تمام نامزد ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *