لالیاں سے تحصیل رپورٹر مختار احمد انصاری کی رپورٹ کے مطابق فرض شناس اور انتہائی ایماندار پولیس افسر آصف کلیار سپردِ خاک، نمازِ جنازہ میں پولیس افسران، اہلکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت۔

چنیوٹ پولیس کے انتہائی ایماندار، فرض شناس اور ملنسار افسر آصف کلیار، انچارج خدمت مرکز، حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی چک147 کلیاراں میں ادا کی گئی، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف سمیت ضلع بھر کے پولیس افسران و اہلکاروں، سول سوسائٹی، سیاسی و سماجی تنظیموں کے عہدیداران اور علاقہ بھر سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

آصف کلیار کی اچانک وفات سے پولیس حلقوں اور علاقے میں سوگ کی فضا ہے۔ مرحوم کی خدمات، دیانت داری اور خوش اخلاقی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *