جلال پورپیروالہ میں سیاسی و سماجی شخصیت و امیدوار چیئرمین سٹی عبدالصمد پر لگے آن لائن جواء کے الزام پر بزرگ شہری اور اہل علاقہ الزامات کی تردید کیلئے سامنے آگئے، بزرگ شہری و اہل علاقہ نے الزامات کو ذاتیات پر مبنی سیاسی پروپیگنڈہ قرار دے دیا، حامیوں کا سیاسی مخالفین کو ہتھکنڈوں کے بجائے عملی سیاست میں مقابلے کا مشورہ ۔۔۔۔۔۔۔
جلال پورپیروالہ میں سیاسی و سماجی شخصیت و امیدوار چیئرمین سٹی عبدالصمد پر لگے آن لائن جواء کے الزام پر بزرگ شہری اور اہل علاقہ الزامات کی تردید کیلئے سامنے آگئے ، بزرگ شہری و اہل علاقہ نے الزامات کو ذاتیات پر مبنی سیاسی پروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عبدالصمد پر آن لائن جواء سے متعلق تمام تر الزامات بے بنیاد ، ذاتیات پر مبنی ایک منظم منصوبہ بندی اور سیاسی پروپیگنڈہ ہے ، حامیوں کا کہنا تھا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے لگتا ہے کہ سیاسی مخالف پیشگی اپنی شکست تسلیم کرچکے ہیں ،جبکہ ایک بزرگ شہری نے کہا کہ ماضی میں اس طرح کی کوئی مثال نہیں کہ کوئی اپنے مدمقابل سے سیاسی مقابلہ کرنے کے بجائے ذاتیات اور الزام تراشی کر کے کردار کشی کرے، حامیوں نے سماجی شخصیت عبدالصمد کے مدمقابل ایک سیاسی شخصیت کو کھل کر سیاسی میدان میں مقابلہ کرنے کا مشورہ بھی دیا اور کہا کہ الیکشن کے نتائج پر بھرپور اور کرارہ جواب دینگے ۔۔۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *