خانپور کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری عمران ساہی کی اپنے دوستوں سے ملاقات، نیک تمناؤں کا اظہار
خانپور کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری عمران ساہی نے اپنے محترم دوست چیئرمین فارم چوہدری عرفان امین ڈھلوں، چوہدری ذیشان امین ڈھلوں اور ان کے اہلِ خانہ کو نئے گھر کی تعمیر مکمل ہونے کی خوشی میں دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر چوہدری عمران ساہی نے چوہدری عرفان امین ڈھلوں کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر بھی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی حاضری کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کی زندگی کو خوشیوں، برکتوں اور کامیابیوں سے بھر دے۔
ملاقات کے دوران خوشگوار ماحول میں باہمی محبت، بھائی چارے اور خلوص کا اظہار کیا گیا۔ چوہدری عمران ساہی نے نئے گھر کی خوشی پر ڈھلوں خاندان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس گھر کو اہلِ خانہ کے لیے خوشیوں، سکون، اتفاق اور رحمتوں کا مرکز بنائے۔
اس موقع پر نوجوان صحافی چوہدری نصیر احمد، چوہدری علی نواز ساہی اوریو،بی،ایل بینک کے منیجر امیر بن شاہ بھی موجود تھے، جبکہ چوہدری عرفان امین ڈھلوں کے کزن چوہدری غلام محمد ڈھلوں، چوہدری عبید ڈھلوں، چوہدری نوید ڈھلوں اور چوہدری عدنان ارشد ڈھلوں بھی اس موقع پر شریک ہوئے۔
اللہ تعالیٰ ڈھلوں خاندان کے اس نئے گھر کو ہمیشہ آباد رکھے، رزق و روزی میں برکت عطا فرمائے، اہلِ خانہ کو صحت و سلامتی نصیب فرمائے اور عمرہ کی سعادت کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔
خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی ہیں، اور خلوص و محبت کے رشتے ہی معاشرے کا اصل حسن ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *