خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد بعض شہریوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا، شہریوں نے مٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے اس دن کو یومِ نجات قرار دیا، جبکہ پاک فوج کے حق میں نعرے بازی اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
وی او:
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں، جن میں بٹ خیلہ، سوات اور تیمرگرہ بازار شامل ہیں، میں غیر معمولی مناظر دیکھنے کو ملے۔ بعض شہریوں نے ایمرجنسی کے نفاذ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک دوسرے میں مٹھائیاں تقسیم کیں اور اس فیصلے کو یومِ نجات قرار دیا۔
یا گیا۔ بازاروں میں شہریوں کی آمدورفت اور مختلف مقامات پر جشن کے مناظر دیکھنے کو ملے۔
مظاہرے میں شریک بعض شہریوں کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی کے نفاذ سے صوبے میں امن و امان کی بہتری اور استحکام کے حوالے سے نئی امید پیدا ہوئی ہے۔ ان کے مطابق عوام دیرپا امن، تحفظ اور معمولاتِ زندگی کی بحالی چاہتے ہیں، تاکہ کاروباری سرگرمیاں، تعلیمی ادارے اور روزمرہ زندگی بلا خوف و خطر جاری رہ سکیں۔
شہریوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگی اور عوام کو درپیش مشکلات میں کمی آئے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *