شرقپور شریف اور گردونواح میں سوئی گیس کی بندش کا سلسلہ ختم نہ ہوسکا جس کے باعث شہری مہنگے داموں ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں ایل پی جی کی قیمت 400 سے 450 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے شہریوں نے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

شرقپور شریف اور گردونواح میں سوئی گیس کی مسلسل بندش کے باعث گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے گیس کی بندش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایل پی جی مافیا نے قیمتوں میں ہو شربا اضافہ کردیا ہے اور ایل پی جی 400 سے 450 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگی ایل پی جی خریدنا ان کی پہنچ سے باہر ہوتا جارہا ہے جبکہ کھانا پکانے کے لیے سوئی گیس بھی دستیاب نہیں
شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کھانا پکانے کے اوقات میں سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ایل پی جی مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *