واشنگٹن: امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق یورپی یونین نے بھی ایران کے خلاف امریکی مالیاتی کارروائی میں باضابطہ شمولیت اختیار کرلی ہے، جس کا مقصد تہران پر معاشی دباؤ بڑھانا ہے۔

بیسنٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی ایران کو عالمی مالیاتی نظام سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جوہری سرگرمیوں، اسلحہ سازی اور اپنے حمایت یافتہ گروہوں کی مالی مدد سے روکنا چاہتے ہیں۔

امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ تہران کے خلاف معاشی پابندیوں اور دباؤ کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ایران کی مالی معاونت کے باقی تمام راستے محدود نہیں کردیئے جاتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *