کراچی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور لیوی ٹیکس کے خلاف جماعت اسلامی کی ملک گیر ہڑتال کی کال پر مختلف علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں متاثر رہیں۔
سہراب گوٹھ ٹاؤن کے مختلف علاقوں لاسی گوٹھ، ایوب گوٹھ، سکھیا گوٹھ، جمال پاڑہ اور اطراف میں شہریوں نے جماعت اسلامی کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے کاروباری مراکز بند رکھے۔
گلشنِ معمار، موسمیات اور صفورا چورنگی سمیت دیگر علاقوں میں بھی صبح سویرے کھلنے والی دکانیں اور بعض پیٹرول پمپس بند کروا دیے گئے۔
دوسری جانب کورنگی کراسنگ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ کیا گیا۔ مظاہرین نے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کیں، ٹائر نذرِ آتش کیے جبکہ دو موٹر سائیکلیں بھی جلائی گئیں۔ واقعے کے باعث علاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔
ادھر کراچی بار کی جانب سے بھی مہنگائی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے کراچی پریس کلب تک پرامن ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کراچی بار کے مطابق ہڑتال اور پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے باعث وکلا اور سائلین کو سٹی کورٹ پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے، اس لیے عدالت سے عدم حاضری پر سخت احکامات جاری نہ کرنے کی درخواست کی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *