کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں پر بھی پڑے، جہاں 24 قیراط سونا فی تولہ 800 روپے سستا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں منگل کے روز سونے کی قیمت میں 8 ڈالر فی اونس کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 4 ہزار 428 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے بعد پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کے نرخ نیچے آگئے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 65 ہزار 336 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت بھی 686 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 98 ہزار 950 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

چاندی کی قیمت بھی کم ہوگئی

ملک بھر میں چاندی کے نرخوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے گھٹ کر 7 ہزار 129 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب 10 گرام چاندی کی قیمت میں 43 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 6 ہزار 111 روپے ہوگئی۔

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ہونے والی حالیہ کمی کو عالمی بلین مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ سے جوڑا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *