سونے کی قیمت میں کمی، چاندی کے نرخ بڑھ گئے

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں بھی نظر آئے، جہاں 24 قیراط سونا فی تولہ 1 ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی فی اونس قیمت 18 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 436 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ گرنے کے بعد پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی قیمت کم ہوئی۔ 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1 ہزار 800 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 66 ہزار 136 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں بھی 1 ہزار 414 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 99 ہزار 636 روپے مقرر ہوئی۔

چاندی کی قیمت میں اضافہ

سونے کے برعکس پاکستان میں چاندی کے نرخوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 67 روپے بڑھ کر 7 ہزار 179 روپے ہوگئی۔

دس گرام چاندی بھی 57 روپے مہنگی ہوئی، جس کے بعد اس کی قیمت 6 ہزار 154 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں یہ تبدیلی عالمی بلین مارکیٹ کے رجحانات کے ساتھ ساتھ مقامی مارکیٹ کی طلب اور دیگر عوامل سے بھی منسلک ہوتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *