ڈی ڈی لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد آصف متعلقہ محکموں کے افسران اور اپنی ٹیم کے ہمراہ موضع کوٹھی فتح محمد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ممکنہ سیلابی صورتحال اور حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر ڈی ڈی لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد آصف بھی سیلابی علاقے میں جانوروں کی ویکسی نیشن چیک کرتے رہے دریائی پانی کی صورتحال، حفاظتی بندوں، نشیبی علاقوں اور امدادی انتظامات کا معائنہ کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر سدرہ ستار نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری وسائل ہر وقت تیار رکھے جائیں، حساس مقامات کی مسلسل نگرانی کی جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ ہر ممکن صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور عوام کو بروقت اور مؤثر سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *