سینکڑوں گھروں پر مشتمل آبادی کالج روڈ سیم واہ پل سے محروم بچے بزرگ خواتین شدید متاثر کسی بھی وقت حادثہ ہوسکتا ہے اسسٹنٹ کمشنر نوٹس لیں
گورنمنٹ بوائز کالج روڈ سیم نالہ پر سینکڑوں گھروں پر مشتمل آبادی سیم نالہ پر پل نا ہونے سے شدید متاثر ہو رہی ہے سیم نالہ کے ارد گرد آبادی کے بچے بوڑھے خواتین طلباء وطالبات مشکلات کا شکار ہیں اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت عارض طور پر لکڑی کی پل بنارکھی ہے وہ بھی خستہ حالی کا شکار ہے جس سے کسی بھی وقت بڑا حادثہ ہوسکتا ہے اہل علاقہ نے انتظامیہ سمیت اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد جام محمد اسلم سے فوری نوٹس لیتے ہوئے پل تعمیر کرانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اہل محلہ اپنے روزمرہ زندگی کے معاملات حل کرنے اور بچے بوڑھے جوان مسجد میں عبادات اور دینی تعلیم طلبہ وطالبات سکول کالجز میں آسانی سے آ جا سکیں
