شہید کنسٹیبل ساغر سی سی ڈی شیخوپورہ کی نماز جنازہ پولیس لائن شیخوپورہ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل، ڈی آئی جی سی سی ڈی وقاص الحسن، ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ، ایس ایس پی سی سی ڈی نوشیر اعوان، ایس پی حنان سمیت پولیس کے سینئر افسران و جوانوں، صدر پریس کلب، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ، تاجر برادری کے نمائندگان، معزز سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے شہید کنسٹیبل ساغر کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر شہید کی پیشہ ورانہ خدمات، فرض شناسی، بہادری اور قربانی کو زبردست الفاظ میں سراہا گیا۔ شہید نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے محکمہ پولیس اور قوم کا سر فخر سے بلند کر دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *