قومی شاہراہ پر ٹرالر اور ایمبولینس میں تصادم، ڈرائیور شدید زخمی گمبٹ قومی شاہراہ پر منگل کے روز ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ٹرالر نے ایمبولینس کو زور دار ٹکر مار دی۔پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ٹکر کے نتیجے میں ایمبولینس کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گمس ہاسپٹل گمبٹ منتقل کیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔ واقعے کے بعد قومی شاہراہ پر کچھ دیر کے لیے ٹریفک متاثر رہی۔
پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے
