جھنگ
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کے ہمراہ دربار حضرت سلطان باہو جھنگ پر حاضری دی۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری ریاض اور سندھ کے سابق صوبائی وزیر سہیل انور سیال بھی ان کے ہمراہ تھے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی اور فریال تالپور نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ملکی ترقی، خوشحالی، استحکام اور امن کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
گورنر خیبرپختونخوا نے خیبرپختونخوا میں دیرپا امن کے قیام، عوام کی خوشحالی اور صوبے کی ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ بزرگان دین کی تعلیمات محبت، اخوت، رواداری اور انسانیت کا درس دیتی ہیں جس پر عمل پیرا ہو کر معاشرے میں امن اور بھائی چارے کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عدالتوں کے فیصلے عدالتوں میں ہوں گے، پی ٹی آئی کی رٹ سے متعلق عدالت نے فیصلہ کرنا ہے، ہر قیدی کو صحت کی سہولیات ملنی چاہئیں،بانی پی ٹی آئی کو بھی طبی سہولیات میسر ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں فٹ قرار دیا ہے، ہماری خواہش ہے کہ موجودہ حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل کرے،جو لوگ پہلے مولانا فضل الرحمان کے پیچھے نمازوں کے بھی منکر تھے، آج وہی ان کے مسیحا بن بیٹھے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *