گمبٹ( رپورٹ منیر کہڑو) گمبٹ گمس اسپتال میں عالمی یومِ ہیپاٹائٹس منایا گیا ملک بھر کی طرح گمبٹ کے گمس (GIMS) اسپتال میں بھی عالمی یومِ ہیپاٹائٹس بھرپور انداز میں منایا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ندیم باجکانی کی قیادت میں آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈاکٹروں، طبی عملے، طلبہ اور شہریوں نے شرکت کي تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ندیم باجکانی نے کہا کہ ہیپاٹائٹس ایک خطرناک مگر قابلِ علاج بیماری ہے، جس کی بروقت تشخیص، احتیاطی تدابیر اور عوامی آگاہی کے ذریعے مؤثر روک تھام ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاف ستھرے طبی آلات کا استعمال، محفوظ خون کی منتقلی، جراثیم سے پاک سرنجوں کا استعمال اور بروقت ٹیسٹ کروانا ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ اس موقع پر شرکاء میں ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی مواد بھی تقسیم کیا گیا اور عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی صحت کے تحفظ کے لیے باقاعدگی سے اسکریننگ کروائیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ تقریب کے اختتام پر ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ ایک صحت مند اور محفوظ معاشرہ تشکیل دیا جا سکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *