کراچی: کے الیکٹرک گڈاپ ریجن تھری کے جنرل منیجر (جی ایم) کی خصوصی ہدایت پر وزیر بروہی گوٹھ میں بجلی چوری اور کنڈا مافیا کے خلاف بڑا اور مؤثر آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران بہتر صورتحال برقرار رکھنے کے لیے پولیس فورسسز بھی موقع پر موجود رہی، جبکہ کے برقی ٹیم نے غیر قانونی بجلی کے کنڈوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی۔
کارروائی کے دوران علاقے سے 100 سے زائد غیر قانونی کنڈے منقطع کر دیے گئے، جبکہ بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے بھی ضروری اقدامات کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق یہ آپریشن سراج کورائی کی سربراہی میں انجام دیا گیا، جنہوں نے موقع پر موجود رہ کر کارروائی کی مکمل نگرانی کی۔
کے الیکٹرک حکام کے مطابق بجلی چوری اور غیر قانونی کنڈوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا، تاکہ باقاعدگی سے بل ادا کرنے والے میٹر صارفین کو بہتر سہولیات اور ریلیف فراہم کیا جا سکے، جبکہ بجلی کی ترسیل کے نظام کو محفوظ، مستحکم اور مؤثر بنایا جا سکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *