شیخوپورہ میں شانِ صحابہؓ و اہلِ بیتؓ کانفرنس کا انعقاد، بڑی تعداد میں شہریوں کی شرکت
شیخوپورہ کے علاقے مکی ٹاؤن، بدر روڈ میں شانِ صحابہؓ و اہلِ بیتؓ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کانفرنس سے معروف مذہبی اسکالر علامہ ناصر مدنی، رانا عثمان شاکر اور قاری اویس ربانی نے خطاب کیا۔ مقررین نے صحابہ کرامؓ اور اہلِ بیتؓ کی عظمت، اسلامی تعلیمات، اتحادِ امت اور باہمی احترام کے موضوعات پر روشنی ڈالی۔
تقریب کے انتظامات چوہدری دانش رشید ورک، خالد محمود جٹ، عمیر رشید ورک، زبیر رشید ورک، حسن رشید ورک، چوہدری احمد دانش ورک، شکیل بھٹی، قاسم محمود جٹ، عاصم نعیم ورک اور واجد علی ورک سمیت دیگر منتظمین نے سنبھالے۔
کانفرنس کے اختتام پر شرکاء کے لیے طعام کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا، جبکہ منتظمین نے تقریب کے کامیاب انعقاد میں تعاون کرنے والے تمام افراد اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
