*پاکستانی ہاکی کے لیے اعزاز، نعیم خان بیلجیم میں اہم عہدے پر فائز*
یورپ کے معروف ہاکی کوچ **رانا نعیم خان* کو *ریپڈ کلب بیلجیم* کا *ڈائریکٹر ٹیکنیکل اسپورٹس* مقرر کر دیا گیا ہے، جو پاکستانی ہاکی کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔
رانا نعیم خان نے یورپی ہاکی میں اپنی بہترین کوچنگ اور خدمات کے باعث نمایاں مقام حاصل کیا۔ ان کی قیادت میں متعدد کھلاڑیوں اور ٹیموں نے شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔
رانا نعیم خان اس وقت پاکستان کے دورے پر ہیں۔ وہ *راجپوت فیڈریشن پاکستان* کے سرپرست بھی ہیں۔ اس موقع پر راجپوت فیڈریشن پاکستان کے عہدیداران نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابیاں پوری راجپوت برادری اور پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہیں، جبکہ نوجوانوں کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
