موسم

موسم کی تازہ ترین صورتحال

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ تاہم اسلام آباد، خیبرپختونخوا، خطۂ پوٹھوہار، جنوبی و مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

**گزشتہ 24 گھنٹوں کا موسم:**
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، تاہم موہنجو داڑو میں بارش ریکارڈ کی گئی۔

**بارش کی تفصیل:**
سندھ کے شہر موہنجو داڑو میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

**درجہ حرارت:**
گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سکرنڈ اور شہید بینظیر آباد میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دادو اور مٹھی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے