علاقائی نیوز

پولیس کی بڑی کارروائی، 7 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور سامان برآمد، مقدمہ درج۔

پتوکی تھانہ صدر کی حدوں میں مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی، پولیس کی بڑی کارروائی، 7 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور سامان برآمد، مقدمہ درج۔

پتوکی کے نواحی گاؤں گہلن چک 9 میں مہندی کی ایک تقریب اس وقت پولیس کارروائی کی زد میں آ گئی جب تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کا سلسلہ جاری تھا اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ صدر محمد نبیل نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر چھاپہ مارا کارروائی کے دوران پولیس نے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ دیگر افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئےپولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے جدید ناجائز اسلحہ، کثیر تعداد میں گولیاں اور آتش بازی کا سامان برآمد کیا گیا ہے پولیس نے 7 نامزد اور 8 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں
ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے