پولیس اور چوروں کی یاری کے خلاف ایس ٹی پی رہنمائوں اور کارکنوں کا احتجاج
نواب ولی محمد: نواب ولی محمد شہر میں بدامنی اور پولیس اور چوروں کی یاری کے خلاف ایس ٹی پی رہنمائوں اور کارکنوں کا احتجاج۔ علاقے میں امن کی بحالی اور چوری شدہ موٹرسائیکل کی واپسی کی جائے دیگر صورت میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔اس سلسلے میں ایس ٹی تعلقہ کے رہنماؤں علی نواز بروہی، الھ بچاؤ رند اور دیگر نے نواب ولی محمد پریس فورم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 روز قبل شعبان بروہی سے چور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ نواب ولی محمد میں این سی درج کرائی گئی جس پر پولیس نے انہیں چوروں کے خلاف کارروائی کرنے اور مسروقہ موٹر سائیکل واپس کرانے کی یقین دہانی کرائی تاہم پولیس چوروں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے یاری نبھاتے نظر آتے ہیں ۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹے کے اندر چوروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور مسروقہ موٹر-سائیکل واپس کرائے جائیں ورنہ دیگر صورت میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔