ملک بھر کی تازہ موسمی صورتحال

موجودہ فضائی نظام

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں پر مغربی ہواؤں کا ایک کمزور سلسلہ اثر انداز ہے، جبکہ بحیرۂ عرب سے آنے والی ہلکی مرطوب ہوائیں شمال مشرقی علاقوں تک پہنچ رہی ہیں، جس کے باعث چند مقامات پر موسمی تبدیلی کا امکان موجود ہے۔

منگل کی پیش گوئی

منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ تاہم بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

بدھ کی پیش گوئی

بدھ کے روز بھی زیادہ تر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔ البتہ بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں چند مقامات پر آندھی،اور بارش کی توقع کی جا رہی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کا موسمی جائزہ

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، جبکہ گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش کے اعداد و شمار کے مطابق اسکردو میں 5 ملی میٹر، پٹن میں 2 ملی میٹر جبکہ بابوسر، استور، کالام اور بالاکوٹ میں ایک، ایک ملی میٹر بارش ہوئی۔

دوسری جانب گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی، دالبندین اور دادو میں ریکارڈ کیا گیا، جہاں پارہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جس کے باعث شدید گرمی کی لہر برقرار رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *