امریکا میں دنیا کی سب سے طویل فوس بال ٹیبل تیار، نیا عالمی ریکارڈ قائم

امریکا میں ایک نجی کمپنی نے فیفا ورلڈ کپ کی مناسبت سے دنیا کی سب سے طویل فوس بال ٹیبل تیار کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا۔ اس منفرد منصوبے نے کھیلوں کے شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کی۔

اطلاعات کے مطابق نیویارک میں تیار کی گئی فوس بال ٹیبل کی لمبائی 525 فٹ رکھی گئی، جو سائز کے لحاظ سے تقریباً 112 روایتی فوس بال ٹیبلز کے برابر ہے۔

اس غیر معمولی ٹیبل کا عوامی مظاہرہ 11 جولائی کو بروکلین کی ایک سڑک پر کیا گیا، جہاں بڑی تعداد میں شرکاء نے بیک وقت فوس بال کھیل کر اس منفرد تجربے میں حصہ لیا۔

تقریب کے دوران گنیز ورلڈ ریکارڈز کے نمائندے مائیکل ایمپرک بھی موجود تھے، جنہوں نے تمام پیمائشوں اور قواعد کا جائزہ لینے کے بعد نئے ریکارڈ کی باضابطہ توثیق کی۔

مائیکل ایمپرک نے کہا کہ درجہ حرارت زیادہ ہونے کے باوجود ریکارڈ کی کوشش کامیابی سےتکمیل ہوئی۔ ان کے مطابق یہ فوس بال ٹیبل اتنی لمبی تھی کہ اس نے شہر کے ایک بڑے اور مکمل بلاک سے بھی زیادہ جگہ گھیر رکھا تھی۔

اس سے قبل دنیا کی سب سے طویل فوس بال ٹیبل کا ریکارڈ ترکیہ کے پاس تھا، جہاں 2023 میں تقریباً 497 فٹ 8.4 انچ لمبی ٹیبل بنا کر عالمی اعزاز حاصل کیا گیا تھا۔ نئی امریکی کوشش نے اس سابقہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *