طالب علم نے این جی وی اسکول کراچی کے زیر اہتمام ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کر کے اسکالرشپ حاصل کر لی
نواب ولی محمد: نواب ولی محمد کے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول کے طالب علم نے این جی وی اسکول کراچی کے زیر اہتمام ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کر کے اسکالرشپ حاصل کر لی ۔ اس سلسلے میں سکول انتظامیہ نے ذہین، محنتی اور ہونہار طالب علم سچل سلیم ولد محمد سلیم رند کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا۔ تعلقہ ایجوکیشن آفیسر پرائمری اور سکول کے پرنسپل آفتاب احمد سومرو نے طالب علم سچل سلیم کو شاباش دیتے ہوئے اجرک پہنایا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے آفتاب کہا کہ یہ بڑے فخر اور اعزاز کی بات ہے کہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نواب ولی محمد کے طالب علم نے پہلے کیڈٹ کالج سانگھڑ میں عبداللہ کھوکھر سے ٹیسٹ پاس کر کے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ حاصل کیا ایک اور بڑے نارائن جگن ناتھ ویدیا ہائر سیکنڈری سکول میں کی ٹیسٹ پاس کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جہاں سے مکمل اسکالر شپ دینے کے ساتھ آٹھویں جماعت سے آنٹر تک تعلیم دی جائے گی. یہ سب اسکول کے اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے