علاقائی نیوز

صاف ستھرا پنجاب ٹیم مکمل طور پر ناکام چک نمبر 42/wb مسجد والا چوک گندے پانی کی وجہ سے بند صرف تنخوا اور فوٹو شوٹ تک محدود

چک نمبر 42ڈبلیوبی مسجد والا چوک گندے پانی کی وجہ سے بند ہوگیا نماز پڑھنے والے افراد کا گزرنا مشکل ہوگیا ڈینگی اور ڈائریا جیسی موضی امراض پھیلنے کا خدشہ انتظامیہ صرف فوٹو شوٹ تک محدود صاف ستھرا پنجاب ٹیم مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اہل علاقہ کا شدید احتجاج معززین علاقہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ کئ بار فون بھی کرچکے ہیں سپر وائزر کو بھی کال کرچکے ہیں لیکن عمل درآمد نہیں ہورہا پیسے وصولی کے وقت تو دروازہ پر پہنچ جاتے ہیں اب جب نمازی حضرات پریشان ہیں راستہ بند ہے اب صاف ستھرا پنجاب ٹیم کدھر ہے کیا صرف تنخواہ تک محدود ہے اہل علاقہ کا ڈپٹی کمشنر وہاڑی وزیراعلی مریم نواز سے نوٹس کا مطالبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے