شرقپورشریف میں بجلی چوروں کیخلاف واپڈا کی ایک اور کارروائی ، گاؤں عیسن میں مبینہ طور پر ڈائریکٹ سپلائی سے چلنے والا ٹیوب ویل پکڑا گیا، کارروائی کے دوران مزاحمت پر مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔ ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن شرقپور نبیل احمد کی نگرانی میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ واپڈا ٹیم نے گاؤں عیسن میں چیکنگ کے دوران ایک ٹیوب ویل کو مبینہ طور پر ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے چلتے ہوئے پکڑا، جبکہ ایک گھریلو کنکشن پر بھی ڈائریکٹ بجلی استعمال کیے جانے کی نشاندہی ہوئی۔ واپڈا ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ٹیوب ویل کی موٹر اور غیر قانونی سپلائی کے تار موقع سے اتار لیے۔ واپڈا حکام کے مطابق کارروائی کے دوران بجلی چوری میں ملوث افراد نے واپڈا اہلکاروں کے ساتھ مزاحمت اور سرکاری کام میں مداخلت کی کوشش کی۔ تھانہ شرقپورشریف میں بجلی چوری اور کارِ سرکار میں مداخلت کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ بجلی چوری اور غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی، جبکہ بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *