تازہ ترین

راولپنڈی: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کمپریسر پھٹنے سے دھماکا، 3 افراد زخمی

ہسپتال ذرائع کے مطابق کمپریسر پھٹنے کے ایک حادثے میں تین افراد زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر قریبی ہولی فیملی ہسپتال کے برن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا اچانک اور زور دار تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت اور وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے