موجودہ موسمی صورتحال
موجودہ موسمی صورتحال:
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی حصوں میں ایک کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ موجود ہے جو آئندہ 24 گھنٹوں تک اثر انداز رہ سکتا ہے۔
ہفتہ کی پیشگوئی:
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ جنوبی حصوں میں دن کے اوقات میں شدید گرمی پڑ سکتی ہے۔ تاہم دوپہر کے بعد گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور قریبی پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
اتوار کی صورتحال:
ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، خاص طور پر وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری اور تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کا موسم:
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، جبکہ وسطی اور جنوبی حصوں میں شدید گرمی ریکارڈ کی گئی۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
بارش کے ریکارڈ (ملی میٹر):
خیبر پختونخوا: پٹن 20، پشاور سٹی 10، ایئرپورٹ 03، بالاکوٹ 08، دیر بالا 08، چیراٹ اور کالام 02، چترال 01
پنجاب: مری 04، فیصل آباد، اٹک، شیخوپورہ 02، قصور 01، لاہور ایئرپورٹ 01
کشمیر: گڑھی دوپٹہ 01
گلگت بلتستان: گلگت اور استور 02، سکردو اور گوپس 01
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:
گزشتہ روز سبی اور دادو میں 45 ڈگری، نوابشاہ، مٹھی اور قصور میں 44 ڈگری جبکہ تربت اور جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔