جنوبی افریقہ کی ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی۔
جنوبی افریقہ کی ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم جولائی میں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز 14 سے 24 جولائی تک کراچی میں کھیلی جائے گی، جس کے تمام مقابلے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوں گے۔
مہمان ٹیم 10 جولائی کو کراچی پہنچے گی، جہاں دونوں ٹیمیں 11 سے 13 جولائی تک اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشنز میں حصہ لیں گی۔
سیریز کا آغاز 14 جولائی سے ہوگا جبکہ اگلے میچز 17، 19، 22 اور 24 جولائی کو شیڈول ہیں۔
یہ سیریز آئندہ ایشیا کپ اور آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم سمجھی جا رہی ہے۔
اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویمنز ونگ نے کراچی میں انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے مختلف تربیتی کیمپس کا بھی انعقاد کیا تھا۔