**جاپان میں لیٹس کی الگ پیکنگ توجہ کا مرکز، خوراک کے خراب ہونے سے آگاہی کی نئی مہم**

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک منفرد تشہیری مہم نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے، جہاں سپر مارکیٹس میں فروخت ہونے والی لیٹس (سلاد کے پتے) کی پیکنگ پر معروف جاپانی اداکار **تاتسویا فوجیوارا** کی تصویر نمایاں کی گئی ہے۔

یہ اقدام جاپانی فوڈ کمپنی **اجینوموٹو** نے ایک زرعی تعاون تنظیم کے اشتراک سے شروع کیا ہے۔ مہم کا بنیادی مقصد موسمِ گرما میں لیٹس کے زیادہ ضائع ہونے کے مسئلے کے بارے میں عوام میں شعور پیدا کرنا اور خوراک کے ضیاع میں کمی لانا ہے۔

مقامی اعداد و شمار کے مطابق گرمیوں کے موسم میں لیٹس کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے، تاہم اسی عرصے کے دوران بڑی مقدار میں یہ سبزی استعمال سے پہلے ہی ضائع بھی ہو جاتی ہے۔ اسی مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے اس منفرد تشہیری حکمتِ عملی کو اختیار کیا گیا۔

اداکار تاتسویا فوجیوارا نے اس مہم میں اپنی تصویر کے استعمال کی اجازت دی اور بعد ازاں سوشل میڈیا پر مزاحیہ انداز میں اس کا ذکر بھی کیا۔ انہوں نے لکھا کہ جب انہیں خوراک کے ضیاع سے متعلق مہم میں شامل ہونے کی پیشکش کی گئی تو انہوں نے رضامندی ظاہر کی، جس کے بعد ان کی تصویر لیٹس کی پیکنگ پر شائع کر دی گئی۔

سوشل میڈیا پر اس تخلیقی مہم کو نا ظرین کی جانب سے بھرپور ترقی مل رہی ہے۔ بہت سے افراد کا کہنا ہے کہ منفرد انداز میں پیش کیا گیا یہ پیغام نہ صرف لوگوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے بلکہ خوراک کے ضیاع جیسے اہم مسئلے پر بھی مؤثر انداز میں آگاہی فراہم کر رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *