رحیم یار خان میں دریائے سندھ کے بڑھتے ہوئے پانی کے باعث ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے تحصیل خانپور کے سیلاب متاثرہ علاقوں اور فلڈ ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو سرگرمیوں، متاثرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور امدادی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔
رحیم یار خان ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے اسسٹنٹ کمشنر خانپور افضل سکھیرا کے ہمراہ بذریعہ کشتی نشیبی علاقوں کا دورہ کیا، جہاں شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی تلقین کی گئی۔ فلڈ ریلیف کیمپ میں متاثرین میں کھانا تقسیم کیا گیا جبکہ جاری ریسکیو آپریشن پر بریفنگ بھی دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریسکیو 1122، پیرا فورس، پولیس، ریونیو، ستھرا پنجاب اور دیگر محکمے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ فلڈ ریلیف کیمپوں میں متاثرین کو خوراک، صاف پانی، ادویات اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ سیلاب زدگان کے مویشیوں کے لیے بھی ویکسین، خوراک اور ادویات کا انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ متاثرین کے تحفظ اور بحالی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *