بہاولنگر کے علاقے بخشن خان کے قریب سی سی ڈی اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان پولیس مقابلہ پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق سی سی ڈی کی ٹیم نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ہلاک ہونے والے مبینہ ملزم کی شناخت اور دیگر قانونی کارروائی جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں
